Uncategorized

ووہان میں تحقیقات کیلئے ڈبلیو ایچ او ماہرین کی آمد

بیجنگ ؍ ووہان : عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم جمعرات کو ووہان پہنچی تاکہ مہلک وبا کوروناوائرس کے آغاز کی تحقیقات کی جاسکے۔ یہ وبا ڈسمبر 2019ء میں اسی وسطی چینی شہر سے ابھری اور پھر اس نے ساری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا۔ چینی سرکاری میڈیا کی اطلاع کے مطابق ڈبلیو ایچ او ماہرین کوویڈ۔19 کی ابتداء کے مقام پر انکوائری کے سلسلہ میں ووہان پہنچے ہیں۔ اس ٹیم میں 10 ماہرین شامل ہیں اور یہ سنگاپور سے راست ووہان پہنچی۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ٹیم کو متعلقہ کورنٹائن سے گزرنا ہوگا جو اس ملک کے وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کا حصہ ہے۔ چین پر دنیا کے مختلف گوشوں سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہیکہ کوروناوائرس ووہان لیباریٹری کا ناکام تجربہ ہے۔ اس لئے چین کو عالمی وبا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جانا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button